معروف اداکارہ صباء قمر کو ایک بار پھر سانس لینے میں مشکلات کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ انہیں کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صباء قمر کو سانس لینے میں مشکلات کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور آتے ہوئے اداکارہ کو سانس لینے میں مشکل محسوس ہوئی، صباء قمر کو دمے کے خدشے کے پیش نظر ادویات فراہم کی گئی جبکہ ان کے متعلق لیب ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے صباء قمر کو ایک ماہ کیلئے شوبز سرگرمیاں ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ صباء قمر کو چند روز قبل طبعیت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔






















