ہیٹی میں امریکی سفارتخانہ کے باہر شدید فائرنگ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے تھرٹ الرٹ جاری کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری تھرٹ میں کہا گیا کہ سفارتخانے کے احاطے کے باہرتمام سرکاری نقل وحرکت روک دی ہے امریکی شہری پورٹوپرنس کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہیٹی میں کئی مہینوں سے جاری گینگ وار میں شدت آئی ہے۔





















