وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ تیارنہیں ہوا،27ویں ترمیم کی ضرورت پڑے گی تو کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی نے کہا کہ 27ویں ترمیم کسی کا نامکمل ایجنڈا ہے،جس کو حکومت پورا کرنے جا رہی ہے، کل کشمیر بنے گا پاکستان اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے، سیاسی کمیٹی کا خیال ہے کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ ابھی 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ تیارنہیں ہوا،27ویں ترمیم کی ضرورت پڑے گی تو کی جائے گی، حساس موضوعات پر اپوزیشن بائیکاٹ کر جاتی ہے، کل یوم استحصال کشمیر ہے،پی ٹی آئی بانی تحریک انصاف کا یوم استحصال منانے جا رہی ہے، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو سیاست کرے،انتشار نہ پھیلائے، اپوزیشن نے قسم اُٹھائی ہوئی ہے کہ پارلیمان کو نہیں چلنے دینا، تحریک انصاف نظام چلانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، کسی کے بیان کی وجہ سے کسی کوسزا نہیں ہوئی، 9مئی مقدمات کے مدعی ہم نہیں،ریاست ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمیر نیازی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہونی چاہیے، کل کشمیر بنے گا پاکستان اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگیں گے، 27ویں ترمیم کسی کا نامکمل ایجنڈا ہے،جس کو حکومت پورا کرنے جا رہی ہے، جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا،انہیں سزا دی جا رہی ہے، جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا،انہیں کس نے پوچھا بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے، سیاسی کمیٹی کا خیال ہے کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، ہماری تجویز بانی پی ٹی آئی کے پاس جائے گی،وہ فیصلہ کریں گے، ہمارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی، قومی اسمبلی کی6،7نشستیں جبری طور پر چھینی گئی ہیں۔






















