افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہوگی ، افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان ہوگا ، ہرٹیم ، حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی اور فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور سہ ملکی سیریز کے لیے اپنے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسٹار اسپنر راشد خان کریں گے۔

افغان ٹیم ایونٹس کی تیاری کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔
اس کیمپ کے دوران ٹیم سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اپنی حکمت عملی کو بہتر بنائے گی۔
اے سی بی کے مطابق حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیمپ کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔





















