انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کےخلاف 26 نومبر کے سنگجانی جلسے اور مظاہروں کے چھ کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
چھبیس نومبر جلسے اور احتجاج کے کیسزکی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نےکی،تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عدالت میں حاضرملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں،جبکہ عدالت نے غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
مسلسل غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔ تھانہ کوہسار کیس کی سماعت چار ستمبر جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ کی سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تھانہ بارہ کہو کےمقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،سماعت نو ستمبرتک ملتوی کردی گئی،تھانہ سنگجانی کے مقدمہ کی سماعت بھی ملزمان کی حاضری کے بعد آٹھ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔



















