سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبد القیوم نیازی کونظربند کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورکاکہنا ہےکہ سابق وزیراعظم کوچاردن کیلئےنظربند کیاگیاہے،سابق وزیراعظم اپنےساتھیوں کےساتھ امن وعامہ کی صورتحال خراب کرنےکےدرپےہیں۔
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی امن وعامہ کیلئے خطرہ کا باعث بن رہے تھے،انکےخلاف سولہ ایم پی اوکی کارروائی عمل میں لائی گئی ہےسنٹرل جیل میں چار ایام یا تا حکم ثانی مقید رہیں گے۔
عبدالقیوم نیازی کو اختیارحاصل ہےکہ وہ کسی مجاز فورم پرچیلنج کرسکتے ہیں۔






















