وزیراعظم شہبازشریف نےمسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کےدھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےسوشل میڈیا پلیٹ ایکس پرجاری بیان میں کہااسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اورانسانیت کےضمیرکی توہین ہے،اسرائیلی اشتعال انگیزیاں مشرق وسطیٰ میں امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
وزیراعظم نے فوری جنگ بندی،جارحیت کے خاتمے اور قابلِ اعتماد امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا،اور دو ریاستی حل اور القدس شریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانےکا اعادہ کیا۔






















