پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 5 اگست کے احتجاج سے قبل کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج اور ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے اور اس اعلان کے بعد لاہور اور میانوالی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ میانوالی میں ضلع بھر میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میانوالی میں یوسی شہباز خیل کے چیئرمین طارق خان احمد خانیہ کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے احتجاجی ریلی کی تیاری کے لیے حال ہی میں ایک کنونشن کی صدارت کی تھی۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ 5 اگست کو میانوالی سمیت ملک بھر میں کارکن بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جس میں مختلف علاقوں سے کارکن شریک ہوں گے۔
ترجمان نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی بوکھلاہٹ کا مظہر ہےلیکن کارکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔






















