ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے وفاقی وزرا کا تعارف کرایا۔ ایران کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ ، خطے کی صورتحال سمیت عالمی امور پر بات ہوگی۔ پاک ایران مشترکہ بزنس فورم بھی ہوگا۔
پاک ایران مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ جس سے وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر خطاب کریں گے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔






















