کراچی کے علاقے ملیر میں گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملیر 15 ملت گارڈن میں گھر کے اندر فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون کا تعلق فلپائن سے ہے جنہوں نے ناصر نامی شخص سے شادی کی تھی۔ زخمی خاتون کا شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا۔
غیر ملکی خاتون جائیداد میں سے اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی، جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم دانش موقع سے فرار ہوگیا۔






















