اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ راولپنڈی، ہری پوری، اٹک، مردان اور راولاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ کی شدت 5.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات سے 15 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی رات بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔






















