جنوبی افریقا چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 196 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقا نے 16.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جنوبی افریقا کی جیت کے ہیرو کپتان اے بی ڈی ویلیئرز رہے، جنہوں نے شاندار 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 اسکور کیا تھا۔
شرجیل خان نے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ عاصف علی نے 28 اور شعیب ملک نے 46 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔





















