کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول سیریز ملتوی کر دی گئی ہے ۔
ای ایس پی این کے مطابق پاکستان آئرلینڈ سیریز 2027 میں ری شیڈول کیئے جانے کا امکان ہے ، سیریز کو پاکستان ٹیم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، پاکستان آئر لینڈ سیریز میں تین ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوینٹی میچز شیڈول تھے ، آئر لینڈ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔
ستمبر میں ایشیا کپ اور اکتوبر میں جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز شیڈول ہونے کی وجہ سے سیریز کو آگے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





















