سندھ ہائی کورٹ نے شہر بھر سے دو دن میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے جن علاقوں میں تجاوزات قائم ہوں گی وہاں کے ڈپٹی کمشنرز ذمہ دار ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شہر بھر سے دو دن میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا اور حکم میں کہا کہ اداروں کو تجاوزات کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔ جہاں زیادہ تجاوزات ہوتی ہیں وہاں پولیس چوکی بھی قائم کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے اہم شاہراہوں ، چوراہوں اور ہائی ویز کے اطراف سے تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ندیم اختر نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انکروچمنٹ فورس پر برہمی کا اظہار کیا ۔ہدایت کی کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں میں سے تجاوزات فوری ختم کی جائیں ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی ویز کے اطراف تجاوزات کی بھرمار رہتی ہے، اگر آپریشن ہوتا بھی ہے تو کچھ دن بعد پھر سے تجاوزات قائم ہوجاتے ہیں۔ تجاوزات کا خاتمہ کمشنر اور دیگر افسران کی ذمہ داری ہے مگر کوئی اپنا کام نہیں کرتا ۔
عدالت نے حکم دیا کہ دو دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جہاں زیادہ تجاوزات قائم ہوتی ہیں ان علاقوں میں پولیس چیک پوسٹ بنائی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیئے تجاوزات کے معاملے پر اداروں کو زیر ٹالرنس کی پالیسی اپنا ہوگی ۔