کراچی کے علاقے دو دریا کے سمندر سے ایک اور بچی آیت کی لاش نکال لی گئی، آج صبح ایک بچے کی بھی لاش نکالی گئی تھی، بچوں سمیت سمندر میں کودنے والے والد کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں دو دریا کے قریب 2 بچوں سمیت سمندر میں کودنے والے والد کی تلاش جاری ہے، بچی آیت کی لاش بھی سمندر سے نکال لی گئی، صبح ایک بچے کی لاش بھی ملی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچی آیت کی لاش کلاک ٹاور کے مقام سے ملی ہے۔
بچوں کے دادا عبدالقدوس کہتے ہیں کہ بیٹے اور بہو میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر عدالت میں بچوں کی حوالگی کا کیس چل رہا تھا، عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے، گزشتہ روز کیس کی پیشی کے بعد میرا بیٹا بچوں کو ساتھ لے گیا تھا، اندازہ نہ تھا یہ حادثہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوتے احمد نے جاتے ہوئے مجھ سے چیز کے پیسے بھی لیے تھے، ذہنی دباؤ کے نتیجے میں بیٹے اورنگزیب نے یہ اقدام اٹھایا ہوگا۔






















