امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نےاپنےبیان میں کہا امریکی فیصلےسےلکڑی، اسٹیل، ایلومینیم، اور گاڑیوں کے شعبے شدید متاثر ہونگے،امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات پر مذاکرات جاری رکھیں گے،حکومت ان چیزوں پر توجہ دے گی جن پر ہمارا کنٹرول ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کا ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا تھا۔





















