امریکی صدر نے فزیکل فٹنس سےمتعلق ایگزیکٹیوآرڈر پر دستخط کردیئے
معروف ایتھلیٹس کی موجودگی میں ٹرمپ نے آرڈر پردستخط کئے،امریکی صدر نے کہا فٹنس ٹیسٹ کی روایت مقبول رہی ہے اسے اب واپس لارہےہیں، مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا اہم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی سب نے مجھے یہی کہا کہ امریکا ایک سال پہلے مردہ ہو چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کینیڈاسےپیارکرتاہوں،وہاں میرے بہت دوست ہیں،ہم نےہمیشہ کینیڈاکاتحفظ کیاہے،کینیڈا جوراستہ اختیار کرےگا ویسا ہی سلوک کیاجائے گا۔
مزیدکہا ایران کی ایٹمی طاقت بننےکی صلاحیت ختم کردی ہے،کارروائی نہ کرتےتو ایران کچھ ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن سکتا تھا،امریکی پائلٹوں،آبدوزوں نےزبردست کارروائی کی،ایران کارروائی کے باوجود اب بھی اچھی باتیں نہیں کررہا۔






















