الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آئی پی پی کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اور 13 جولائی 2025 کو منعقد ہوا تھا اور اس الیکشن کے نتیجے میں عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔






















