دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 22 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، صورتحال کے پیش ںظر چناب اورنہروں کے پانی میں نہانے پر پابندی لگا دی گٸی۔
دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی آبادیوں میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی۔






















