باجوڑ کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا۔
بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی، علاقہ نورڑمیں ضلعی انتظامیہ نےغیرمعینہ مدت تک کرفیونافذ کردیا۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شرپسند عناصرشہریوں کوڈھال بنانےکی کوشش کرسکتے ہیں، مشتبہ افراد کو قریب نہ آنے دیں، فوراً اطلاع دیں۔ شہری ہوشیاررہیں، غیرمعمولی نقل وحرکت کی اطلاع فورسزکودیں۔
دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ جس گھر سے فائرنگ ہوگی وہ فوری مسمار کر دیا جائے گا






















