روس کے مشرقی علاقے کرل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
روس میں تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ کریل کے علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی ریاست ہوائی کیلی فورنیا، الاسکا اور آریگون میں بھی سونامی وارننگ ڈاؤن گریڈ کردی گئی ۔ شہری گھروں کو واپس لوٹ آئے ۔جاپان کے ہوکائیدو جزیرے میں یارہ گھنٹے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔
روس میں آنیوالے زلزلے کو رواں صدی کا تیسرا طاقتور ترین زلزلہ قرار دیا گیا۔ زلزلہ روس کے کامچاتکار ریجن آیا۔ جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔






















