لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب پیش آیا۔ کل رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کچے کمرے کی چھت گرگئی۔
چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 سال کا شوکت اللہ ان کی والدہ اور دادی شامل ہیں۔






















