خیبر پختونخوا میں سے وقفے وقفے سے تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
شہریوں خصوصا سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کرنے کا سختی سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیا۔






















