صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری تعزیتی بیان میں صدر زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ ہے، پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں یک جان ہیں، قدرتی آفات کےمشکل مرحلے پر چین کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں، چینی بھائیوں کےدکھ کو اپنا دکھ سمجھتےہیں پاکستانی قوم چینی عوام کے ساتھ ہے۔






















