الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
این اے 66 وزیر آباد کی نشست احمد چٹھہ جبکہ پی پی 87 میانوالی کی نشست پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل قرار دیے جانے سے خالی ہوئی۔
این اے 129 لاہور کی نشست رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا اور 6 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی اور 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔






















