سیالکوٹ میں کمسن بہن بھائی کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کے قتل میں کوئی اور نہیں انکی والدہ ملوث نکلیں۔ بچوں کا قتل والدہ کےتعلقات کاشاحسانہ تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم فاروق کے مقتول بچوں کی والدہ سے تعلقات تھے، بچوں نے والدہ کو اپنے دوست کے ساتھ دیکھ لیا تھا، رازافشاں ہونے کے ڈر سے ملزم نے ماں کی مشاورت سے بچوں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
ملزمان نے 3سال کے وارث اور 6 سال کی ام کلثوم کو سر پر اینٹوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، ملزم کے ڈیرہ پرمقتول بچوں کی والدہ ملازمت کرتی تھی۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں گزشتہ روز 2 کمسن بہن، بھائی کے اغوا کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، دونوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں تھیں۔






















