سرکاری اسکیم کے تحت حج 2026ء کیلئے اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، رجسٹرڈ عازمین سے اخراجات دو اقساط میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے، 4 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن کرانے والے عازمین سے پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر دو اقساط میں اخراجات وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج 2026 میں سرکاری حج اسکیم کے تحت اخراجات کی وصولی اگست سے متوقع ہے، رجسٹرڈ عازمین سے اخراجات اگست کے پہلے ہفتے سے وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین سے حج اخراجات گزشتہ سال کی طرح 2 اقساط میں وصول کئے جائیں گے، پہلی قسط کی مالیت تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حج رجسٹریشن کروانے والے ہی اخراجات جمع کرانے کے اہل ہوں گے، حج اخراجات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق حج اخراجات جمع ہونے پر مزید وصولی روک دی جائے گی، آئندہ حج کیلئے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد عازمین نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، پاکستان بڑھتی آبادی کے تناسب سے کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرانے کا خواہشمند ہے۔



















