نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ،ٹیرف پر دوسےتین روز میں معاملات طے پاجائیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا امریکی وزیرخارجہ سے کھل کربات ہوئی،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا تو نہیں کہہ سکتا مارکوروبیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
مزیدکہا دورہ امریکا ہرحوالے سے کامیاب رہا،امریکی سیکرٹری خارجہ سےملاقات بہت مفید رہی،ہم نے تجارت اور ٹیرف کے معاملےپر بھی بات کی۔
نائب وزیراعظم نےاس سے پہلے امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیرف سمیت دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔






















