کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاوُ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی کا رجحان دیکھا گیا،جس کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار کی حد بحال ہوئی۔
تاہم مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ اتار چڑھاوُ کا رجحان دیکھا گیا،جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارکیٹ 1 لاکھ 39 ہزار 440 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔





















