امریکی ارب پتی اورٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک بھی اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل عام کسی مسئلے کا حل نہیں ، ایک فلسطینی مارو گے تو اسرائیل سے نفرت کرنے والے کئی لوگ پیدا ہوں گے،قتل عام سے حماس کےکارکنوں میں اضافہ ہوگا۔
ایک پوسٹ کاڈمیں ایلون مسک نے کہا کہ اگرآپ نے مکمل قتل عام کا فیصلہ نہیں کیا،جو کسی کو قابل قبول نہیں ہوگا، ہونا بھی نہیں چاہیے،پھر آپ ایسے ہزاروں لوگوں کو زندہ چھوڑ رہے ہیں،جو یقینی طور پر اسرائیل سے نفرت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ حماس کے ہر کارکن کے قتل پرآپ مزید کتنے کارکن پیدا کر رہے ہیں؟اگر آپ مارنے سے زیادہ پیدا کر رہے ہیںتو پھرآپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ایلون مسک نے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ آگر آپ غزہ میں کسی کا بچہ ماریں گےتو سمجھو آپ نے حماس کو کئی نئے کارکن دے دیئے،جو اسرائیل سے بدلہ لینے کے لیے زندہ رہیں گے۔