سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔
حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترتا ہو۔