تونسہ شریف کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،کچہ کے متعدد علاقے اور سیکنڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیرآب آگئے۔
تونسہ شریف کےکچے کےمتعدد دیہات جڑھ لغاری،بیٹ اشرف،عیدہ آرائیں اور کاچھل سمیت دیگر نشیبی علاقے زیر آب آگئےہیں، ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کےمطابق تونسہ شریف کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی آرہی ہےاورپانی کی سطح کم ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 8 سو 28 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید کمی واقع ہوگی ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اورمحکمہ آبپاشی سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں تونسہ شریف میں سات ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاہم وہاں کوئی بھی تاحال متاثرہ فرد موجود نہیں ہے۔






















