امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا غزہ جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کےبعد نہیں جانتا اب کیا ہوگا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا غزہ کے بارے میں فیصلہ اسرائیل ہی کرے گا،آگے کیا ہونے والا ہے اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔
ٹرمپ نے حماس پر غزہ کوملنےوالی امداد کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا غزہ میں قحط نہیں،غذائی قلت ہے،ہم خوراک کے لیے ساٹھ ملین ڈالر فراہم کیے لیکن کسی نے شکریہ تک ادا نہیں کیا۔
دوسری جانب آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لیےسعودی عرب اورفرانس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی دوریاستی کانفرنس آج نیویارک میں شروع ہوگی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔





















