پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے واضح کیا کہ ن لیگ کے مدمقابل الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اس وقت بیرون ملک ہیں اور وہ آج ان سے مشاورت کریں گے جبکہ مشاورت کے بعد امیدواروں سے درخواستیں لینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کے لیے اپنا انتخابی عمل مکمل کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر بھی پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں این اے-129 سے پی پی پی کے امیدوار اورنگزیب برکی تھے۔






















