پاکستان کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے ہو گئی ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3337 ڈالر پر آ گیاہے ۔



















