ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ بیٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس نے نامزد و ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، اہل خانہ نے موت کو قتل قرار دیا تھا۔
گھوٹکی پولیس نے ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے مبینہ قتل کا مقدمہ ان کی بیٹی کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری والدہ سمیرا راجپوت کو زبردستی گولیاں پلائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔





















