سوات کے بریکوٹ میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او سوات کےمطابق تحصیل بری کوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشتگرد مارے گئے۔
مارے جانیوالے دہشت گردوں میں اجمل عرف وقاص،مطیع اللہ عرف اسحاق اور رحیم اللہ رحمانی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،پولیس کاضلع بھرمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہنگومیں پولیس کی فائرنگ سےزخمی کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک ہوگیا،دہشتگرد 19 جولائی کو دوران آپریشن زخمی ہوا تھا۔






















