شمالی وزیر ستان میں 26 جولائی کو کرفیو نافذ کر دیا گیا جس دوران مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد یوسف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کا نفاذ صبح پانچ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گا، مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ضلع بھر میں اپنی تمام روز مرہ سرگرمیاں کل بروز ہفتے کیلئے ختم کریں ۔
ڈی سی کا کہناتھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سے تعاون کریں، سورج غروب ہونے سے لے کر صبح سورج طلوع ہونے تک عوام الناس کی نقل و حرکت پر پابندی حسب معمول تا حکم ثانی برقرار رہے گی لہذا احتیاط کریں ۔






















