پاکستان ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بنگلہ دیش کیخلاف نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
دورۂ بنگلہ دیش کے اختتام پر قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس کیلئے مستقل پرفامنس اہم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 6 میچز میں مختلف پچز سے نوجوان بیٹنگ گروپ کو بہتر ہونے کا موقع ملا، میرپور کی مشکل پچ سے سیکھنے کا موقع ملا، ٹیم نے غلطیوں سے سیکھنے کا ہنر دکھایا۔
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، کوچز نے بھی اہم کردار ادا کیا، فیلڈنگ میں بھی واضح بہتری آئی، ٹیم اب انٹرنیشنل معیار کی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے شکست دی، میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے تیسرا ٹی20 میچ جیتا۔




















