9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائرکی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیےوکالت نامے پر دستخط درکار ہیں، مگر جیل انتظامیہ اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہےکہ اگست سے قبل سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کرنا ضروری ہیں۔
عدالت نےعلیمہ خان کی درخواست پرجیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کراکے رپورٹ کل تک جمع کروانے کی ہدایت کردی،کیس کی مزید سماعت 30 جولائی کو مقرر کردی۔






















