اپوزیشن اتحاد نے دو روزہ آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا اعلان کردیا،اے پی سی اکتیس جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں ہو گی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نےدوسری جماعتوں کوحکومت کےخلاف احتجاج کیلئے ساتھ ملانے کی کوشش میں 31 جولائی اور یکم اگست کواسلام آبادمیں آل پارٹیزکانفرنس طلب کرلی،محمود اچکزئی نےدوسرے رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت کےخلاف ملک گیراحتجاج کا عندیہ دیدیا۔
،محمود اچکزئی نے کہا آل پارٹیزکانفرنس میں اداروں کو بھی بلایا جائے گا، اس حکومت کےخلاف گلی گلی اور کوچہ کوچہ جائیں گے،گلگت بلتستان سے لیکر گوادر تک پرامن احتجاج کریں گے
تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا سڑک پرچلنا ،اکٹھا ہونا اور آواز بلند کرنا جرم بنا دیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل وکلا کے بغیر ہو رہا ہے،اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نےکہایہ ملک ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا ۔ بانی کی ہدایت ہےکہ یہ تحریک صرف پی ٹی آئی کی نہیں، 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کرے گی،لوگوں کو صرف پی ٹی آئی سے تعلق کی بنا پر سزا دی گئی
اپوزیشن رہنماؤں نےکہا آل پارٹیزکانفرنس ہماری تحریک کا پہلا قدم ہوگی،پانچ اگست کو بھرپور احتجاج کریں گے،حکومت نے ہمیں روکا تو وہ حالات کی خود ذمہ دار ہوگی۔



















