نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے۔
واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل سے بھی ملاقات طے ہے،جہاں وہ اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے،اور دی اٹلانٹک کونسل میں پاک امریکا تعلقات کے مستقبل پر بھی بات کریں گے۔






















