صدر ایشین کرکٹ کونسل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ ایشین کرکٹ کونسل بھارت سے رابطے میں ہے ، جلد ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز دبئی میں ہوگی، ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان،افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی ، اے سی سی آج کا اجلاس کامیاب رہا، اے سی سی اجلاس میں تمام 25 ممالک شریک ہوئے، انڈین کرکٹ بورڈ سپانسر کمپنیز کے ساتھ معاملات طے کرکے ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بھارت کے رابطے میں ہے جلد ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، اے سی سی پلیٹ فارم میں سیاسیت نہیں ہونی چاہیے،ہمیں کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہیے،سب رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں۔






















