محسن نقوی کی زیر صدارت ایشین کرکٹ کونسل کا ڈھاکہ میں اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے اجلاس میں آڈٹ شدہ بجٹ ، 2025 اور 2026 کے ایونٹس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ایشین گیمز 2026 میں کرکٹ بھی شامل ہوگا ، ایشین گیمز میں مردوں کی 10،خواتین کی 8 ٹیمیں شامل ہوں گی ، ایشین گیمز میں ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا، منگولیا ،فلپائن،ازبکستان کو اے سی سی کی رکنیت دے دی گئی۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے بتایا کہ اجلاس بہت اچھا رہا،کرکٹ کی بہتری پر بات ہوئی، تمام 25 ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کو تنظؓیم کے معاملات سے دور رکھنے پر سب نے اتفاق کیا، ایشیا کپ شیڈول سے متعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کررہے ہیں، امید ہےایشیا کپ کے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔






















