دیپالپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو ماہ سے روپوش اقدامِ قتل کے ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ٹوکے سے اپنی بیوی کا بازو کاٹ دیا تھا، جس پر اس کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، اور جو بھی شخص ریڈ لائن کراس کرے گا، اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔





















