نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سہ ماہی مباحثہ ہوا جس دوران غزہ میں ہسپتالوں، سکولوں ، امدادی قافلوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی ۔
اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنائے اور غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائے۔
اسحاق ڈار نے مسئلہ فسلطین کیلئے 2 ریاستی حل کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر قبضے اور جبری نقل مکانی کو فوری طور پر ختم کیا جائے، غزہ کیلئےعرب اور اوآئی سی کی زیرقیادت تعمیر نو کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے،مشرق وسطیٰ میں جامع اور پائیدار امن کیلئے خطے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، شام ہو،لبنان ہو یا ایران، موثر کثیرالجہتی اور تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہےکہ فلسطینی عوام کو انصاف، آزادی، وقار اور ریاست دی جائے، یہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کا راستہ ہے۔






















