ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور صدر اے سی سی محسن نقوی نے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) جو پہلے ڈھاکا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکاری تھا بالآخر ورچوئل شرکت پر راضی ہو گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کل 24 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔
محسن نقوی کی قیادت میں ڈھاکا میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں دیگر ممبر بورڈز کے نمائندے بھی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول، مقام، اور فارمیٹ کے حوالے سے اہم گفتگو متوقع ہے جو رواں سال ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے سیاسی وجوہات کی بنا پر ڈھاکا میں ذاتی شرکت سے معذرت کی تھی اور اجلاس کے مقام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا لیکن محسن نقوی کے اصرار پر ڈھاکا کو حتمی مقام برقرار رکھا گیا۔






















