لاہور کےمختلف علاقوں میں صبح سے ہونے والی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
لاہور میں رات سےوقفے وقفےسےجاری بارش کا سلسلہ تھم گیا،ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے,مسلسل بارش کےباعث نشیبی علاقے زیرِآب آگئے،واسا کاعملہ نکاسی آب کیلئے کام میں مصروف ہے۔
ایئرپورٹ اور گرد ونواع میں سب سے زیادہ 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جیل روڈ 69 ،گلبرگ 53، لکشمی چوک 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ اپرمال پر 97،مغلپورہ 85 ،تاجپورہ 105 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،شہر میں مجموعی طور پر 78 اعشاریہ 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔






















