آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ آئرلینڈ کےخلاف سیریز6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔
فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی۔ رکنی ٹیم آئرلینڈروانگی سےقبل کراچی میں پری سیریزکیمپ میں شرکت کریگی۔ ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کا انتخاب کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا۔
اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین ، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔






















