ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، کچھ علاقوں میں معمول اور کچھ میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق ڈی جی میٹ کا کہناتھا کہ کل اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی، چکوال میں 36 گھنٹے میں 245 ملی میٹربارش ہوئی، زیادہ بارش ہو تو لوگ اس کو کلاؤڈبرسٹ کہنا شروع ہو جاتے ہیں، موجودہ اسپیل مزید 3 دن جاری رہے گا، موجودہ اسپیل میں کشمیر کے دریائی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوں گی، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے، اگست میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔






















